69

* دورہ آسٹریلیا: ٹیسٹ اور T20 اسکواڈ کا اعلان*

Spread the love

ٹیسٹ اور T20 ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

دورہ آسٹریلیا: ٹیسٹ اور T20 اسکواڈ کا اعلان

چیف سلیکٹر مصباح الحق نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
چیف سلیکٹر مصباح الحق کی جانب سے دونوں فارمیٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹیموں کا اعلان کیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے قائد اظہر علی ہوں گے۔
پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جب کہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی ، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عامر،محمد حسنین ، وہاب ریاض، محمد عرفان،محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، شاداب خان اور عثمان قادر شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان(سینئر)، افتخار احمد، کاشف بگٹی ، محمد عباس ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ڈراپ بھی کیے جانے سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ڈومیسٹک کھیل کر اپنی فارم حاصل کر لے ٹیم کے دروازے اس کے لیے کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں