39

*سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی ٹین کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔*

Spread the love

*صنم ٹی وی آن لائن*

سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی ٹین کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

شارجہ میں جاری ٹی ٹین لیگ میں پختونز کیلئے دوسرا سیزن کھیلنے والے سابق قومی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا خیال ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ اولمپکس تک رسائی کیلئے گیٹ وے کا کام کر سکتی ہے۔



ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ کیونکہ وہ اس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھ کر اندازہ کر سکتے ہیں کہ کھیل کو دنیا میں پھیلانے اور شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے یہ فارمیٹ پرفیکٹ ثابت ہو سکتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ کو آسانی کے ساتھ اولمپکس میں متعارف کرایا جا سکتا ہے جہاں ساری دنیا اس بات کو جان سکے گی کہ دراصل کرکٹ کا کھیل کیا ہے اور یہ فارمیٹ مجموعی طور پر بھی کرکٹ کو کافی فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں