125

*پسرور خاتون اور اُسکی دو کمسن بچیاں پرسرار طور پر غائب*

Spread the love

صنم ٹی وی آئن لائن

*پسرور خاتون اور اُسکی دو کمسن بچیاں پرسرار طور پر غائب*

پسرور:بہن کو ملنے کے لیئے جانے والی خاتون اور اس کی دو کمسن بچیاں پُراسرار طور پر غائب ہوگئیں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا

* کراچی میں محنت مزدوری کے لیئے مقیم جابر حسین کی بیوی یاسمین اور اس کی دو کمسن بچیاں5سالہ ملائکہ اور 3سالہ زہرا تین روز قبل گاؤں کوٹلی جوشن سے اپنے بہنوئی مشتاق احمد اور بہن کے گھر واقع قلعہ کالر والا گئی تھیں جہاں سے مبینہ طور پر انہیں ایک روز قبل واپس گاؤں آنے کے لیئے بس میں سوار کروا دیا گیا تھا مگر خاتو ن اور بچیاں موضع کوٹلی جوشن نہ پہنچ سکیں
* پولیس تھانہ قلعہ کالر والا نے خاتون کے دیور عبدالجبار ولد محمد مشتاق کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
* تاحال مغویان اور ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا پولیس خاتون کے فون نمبر کا ڈیٹا حاصل کر کے تفتیش کررہی ہے
* مدعی نے اعلان کیا ہے کہ یاسمین اور دونوں بچیوں ملائکہ اور زہراکے متعلق درست اطلاع دینے والے کو نقد انعام دیا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں