74

شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری ،ورلڈ کپ ٹرافی2019 کل لاہور پہنچے گی

Spread the love

لاہور(صنم ٹی وی آن لائن) پاکستان میں شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کرتے ہوئے کل لاہور پہنچے گی۔
نجی ٹی وی چینل”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری آگئی ،ورلڈ کپ ٹرافی2019 کل لاہور پہنچے گی،ٹرافی 2 دن لاہور میں رہے گی جسے شہر کے مختلف علاقوں کادورہ کروایا جائے گا،ٹرافی کو واہگہ بارڈر بھی لے جایا جائے گا جہاں وہ پریڈ میں شہریوں کے سامنے رکھی جائے گی،ٹرافی کا لاہور کا دورہ کروانے کے بعد 5 اکتوبر کو اسلام آباد لے جا یا جائے گا ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق ٹرافی ٹور کا آغاز 27 اگست کو آئی سی سی ہیڈکوارٹرز دبئی سے ہوا، ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا دورہ کرے گی،ورلڈکپ ٹرافی 3اکتوبر کولاہورپہنچے گی،ورلڈ کپ ٹرافی 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور، 6 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد اور 9 سے 13 اکتوبر تک کراچی میں نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ پہلی مرتبہ ٹرافی ٹور ان 11 ممالک میں بھی ہو گا جہاں کرکٹ بہت زیادہ نہیں کھیلی جاتی، ان ممالک میں نیپال، امریکہ اور جرمنی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ اگلے سال 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں