41

آسٹریلیا کیخلاف یہ کام کرنا چاہتا ہوں“ عثمان صلاح الدین نے دل کی بات کہہ دی

Spread the love

دبئی (صنم ٹی وی آن لائن) نوجوان مڈل آرڈر بلے باز عثمان صلاح الدین متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سنچری بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان صلاح الدین نے کہا کہ ایک بلے باز ہونے کی حیثیت سے میرا مقصد آسٹریلیا کیخلاف سنچری سکور کرنا ہے۔ عثمان صلاح الدین اس وقت آسٹریلیا کیخلاف چار روزہ میچ کھیلنے میں مصروف پاکستان اے ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی کنڈیشنز فاسٹ باﺅلرز کی نسبت سپنرز کیلئے زیادہ سازگار ہیں۔

27 سالہ عثمان صلاح الدین نے مزید کہا کہ ایسے میچ نوجوانوں کیلئے اپنی صلاحیتیں نکھارنے اور اچھی کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کی نظر میں آنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ عثمان صلاح الدین نے رواں سال انگلینڈ کیخلاف اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور 37 رنز بنائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں