77

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3روزہ دورے پراردن پہنچ گئے، شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین سے ملاقات: آئی ایس پی آر

Spread the love

راولپنڈی (صنم ٹی وی آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 3روزہ دورے پراردن پہنچ گئے،جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین سے ملاقات کی جبکہ مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں،دفاعی تعلقات میں تعاون کی پیشکش کی۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جبکہ شاہ عبداللہ نے آرمی چیف کوآرڈرآ ف دی ملٹری میرٹ عطاکیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہناتھا کہ پاکستان اردن کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے، اردن کی جانب سے کسی بھی مثبت پیشرفت کاخیرمقدم کیاجائے گا۔آرمی چیف نے مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں اور دفاعی تعلقات میں تعاون کی پیشکش کی جس پر اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیشکش پرشکریہ اداکیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمودعبدالحلیم کا کہنا تھا کہ اردن پاکستان کوقابل اعتبارشراکت دارسمجھتاہے، پاکستان کیساتھ تعلقات میں مزیدوسعت چاہتے ہیں۔دوسری جانب شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین کا کہنا تھاکہ سیکیورٹی،دفاعی پیداوار،تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھاناچاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں