18

واشنگٹن ، درندہ صفت لڑکی نے بہن اور ماں کو ٹوکے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

Spread the love

واشنگٹن(سی پی پی)امریکی پولیس نے چند روز قبل ریاست الاسکا میں ایک لڑکی کے ہاتھوں اس کی ماں اور بہن کے قتل کے خطرناک سکینڈل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 15 سالہ لڑکی نے اپنے والدہ44 سالہ روزا مینٹا مالڈوناڈو اور اپنی ہمشیرہ روزالی مالڈوناڈو کو البیون کے مقام پر گھر میں چاقو کے وار سے قتل کردیا تھا۔امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایمرجنسی نمبر 911 پر کال موصول ہوئی اور ایک خاتون کے چیخنے اور چلانے کی آواز سنی تو وہ انتہائی مشکل سے بات کررہی تھی۔ وہ چلا رہی تھی مگرتکلیف کی شدت سے اس سے بولا نہیں جا رہا تھا۔ اس کی سانسیں اکھڑ چکی تھیں۔ پولیس ابھی تک یہ معلوم نہیں کرسکی آیا اس مجرمانہ وارات کا اصل سبب کیا ہے ؟تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جس گھر میں بیٹی کے ہاتھوں ماں اور بہن کو قتل کیا گیا اس میں ایک خانگی تنازع کے حل کے لیے پہلے بھی ایک بار پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔لڑکی نے اپنی بڑی ہمشیرہ اور والدہ دونوں کو قصاب کے ٹوکے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کو گھر سے کئی چاقو اور چھریاں ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بہن کو قتل کرنے والی لڑکی خود بھی خود کشی کرنا چاہتی تھی۔ اس نے خود کشی کی ناکام کوشش کی تاہم اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں