38

آئی سی سی نے شارجہ میں ہونے والی ٹی 10لیگ قانونی قرار دے دی

Spread the love

دبئی(صنم ٹی وی آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شارجہ میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ کو قانونی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی چینلّّ جیونیوزٗٗ کے مطابق دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات آئی سی سی کا رکن ملک ہے اور کسی ممبر کو ایک سے زائد لیگ کرانے پر نہیں روک سکتے،ٹی 10 لیگ کو اچھی طرح جانچ پڑتال کے بعد ہی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین لیگ اچھی ہے یا بری یہ فیصلہ امارات کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے، اگر وہ اسے بہتر سمجھتے ہیں تو ہم اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گے،پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ٹی ٹین لیگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی طلب کی ہے، انہوں نے احسان مانی کا بیان پڑھا ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ کے حوالے کوئی باظابطہ اعتراض نہیں اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں